Latest political analysis
🌐 حالات حاضرہ 🌐 07 اکتوبر 2022 ✨ استاد محترم سید جواد نقوی (حفظہ اللہ) حالات ومناسبات و حوادث 🔷۔ پہلا موضوع___ربیع الاول کا مہینہ اور اسکی مناسبات ہیں۔ یہ مہینہ (رسول الله صلی الله علیہ و آلہ وسلم) کی ذاتِ گرامی اور وجودِ مقدس سے منسوب ہے اور ولادتِ مبارک اسی ماہ میں ہوئ ہے۔ 12 ربیع الاول اہل سنت مورخین قبول کرتے ہیں اور بعض بزرگ شیعہ محققین جیسے شیخِ طوسی اور شیخِ کلینی اس طرح کے بزرگوار بھی اسی کے معتقد ہیں۔ اور بعض 17 ربیع الاول کے قائل ہیں اور دونوں ہی رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن ہیں بلکہ پورا مہینہ ہی رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے ۔ ساری دنیا میں نعت خوان حضرات منقبتیں اور عقیدت کے گلدستے پیش کرتے ہیں ۔ جامعہ عروۃ الوثقی میں یہ ماہ بھی بہت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ اسکی تین مناسبتیں ہیں 1️⃣ 12 ربیع الاول کووحدتِ امت ریلی ہے جو جامعہ سے شروع ہوتی ہے اور فیروز پور روڈ پر جاکر ختم ہوتی ہے جس میں طلاب منظم طریقے سے اور جوانان بھی خصوصیت کیساتھ شریک ہوتے ہیں اس سال بھی آمادگی کی جارہی ہے ۔ ان شاء اللّٰہ امید ہے کہ پہلے سے زیادہ باشکوہ...